لیگی قیادت کا اہم اجلاس‘ عوام نے پروپیگنڈہ مسترد کیا‘ آئندہ بھی نتائج مختلف نہیں ہونگے : نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں) نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے قوم اس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کرنے کے خواہاں افراد کا ووٹ کے ذریعے محاسبہ کریگی۔ وہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، شہباز شریف، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر آف کرمانی، زاہد حامد، رانا ثناءاللہ نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب کے قانون اور نیب کے انتقام ہتھکنڈوں کا بالخصوص تجزیہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا احتساب عدالتوں میں چلنے والے مقدمات، ملک کی سیاسی صورتحال، نگران حکومتوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ یال کیا گیا اور مسلم لیگ ن کی آئندہ حکمت عملی کے خدوخال پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے شرکاءکو وزیراعکظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس سے ملاقات اور افغانستان کے ایک روزہ دورے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں چودھری نثار شہباز شریف ملاقات کی بازگشت بھی سنائی دی۔ معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پارٹی سے ناراض افراد کا معاملہ بھی زیرغور آیا اور طے کیا گیا کہ انہیں منانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے نواز شریف کو نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے بارے میں بتایا اس حوالے سے حلیف جماعتوں، اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملاقات سے آگاہ کیا، حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیس پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں غےر جانبدار شخصےت کا نام ہی نگران وزےر اعظم کےلئے سامنے لانے‘ مسلم لےگ ن کا تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے‘ عام انتخابات مےں بھر پور کامےابی کےلئے انتخابی مہم چلانے کا فےصلہ کیا گیا۔ نواز شر یف نے کہا کہ ہم کسی سے خوفزدہ ہونےوالے نہےں تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر ےں گے اور ہمےں اپنی کارکردگی پر ےقےن ہے کہ انشاءاللہ ہم عوام کے ووٹوں سے عام انتخابات مےں کامےابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نا مساعد حالات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا ۔ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں اور انشا اللہ آئند ہ عام انتخابات میں عوام اپنا وزن مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں ڈالیں گے۔ جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...