نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون شہید 3بہنیں زخمی، انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد/ ڈونگی (صباح نیوز+این این آئی) لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہید اورتین بہنیں زخمی ہوگئیں۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 30سالہ خاتون رودیبہ کوثر شہید اور اسکی3 بہنیں زخمی ہوئیں۔ ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری کرکے گرلز انٹر کالج سیری اور سول آبادی کو نشانہ بنایا، خواتےن سمےت 4 افراد ز خمی ہوئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں کو خاموش کر دےا۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن