اللہ نے خدمت کا موقع دیا تو کراچی‘ پشاور کو بھی لاہور جیسا ترقی یافتہ بنائیں گے : شہبازشریف

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا گھر ہے۔ خیبرپی کے ، بلوچستان، سندھ اور پنجاب ایک لڑی میں پروئی ہوئی چار اکائیاں ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس لڑی کا حصہ ہیں اور پاکستان تب ترقی کرے گا جب سب مل کر ترقی کریں گے۔شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاءسے گفتگومیں کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خوشحالی کیلئے ”ہم“ کی سیاست کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے کیونکہ پاکستان کے عوام صرف اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جبکہ جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔عوام گزشتہ 5 برس کے دوران جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی ہیں جبکہ دھرنا دینے والوں اور لاک ڈاﺅن کرنے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ہماری حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بے مثال کارکردگی دکھائی ہے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے۔تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے، کھوکھلے دعوﺅں سے نہیں۔ تبدیلی کے دعویداروں نے جھوٹ اور یو ٹرن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ان عناصر نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو آئندہ الیکشن میں عوام کی خدمت کا موقع دیا تو خیبرپی کے میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے اور کراچی، پشاور اور کوئٹہ کو بھی لاہور جیسا ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ محمد شہباز شریف سے کوریا کے سفیر کاک سن کیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک کوریا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوریا کے سفیر نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کیلئے غیرمعمولی انداز میں کام کیا ہے اور میں کوریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...