دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ نوجوان نسل کی بہادری کو جاتا ہے : آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن + نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بڑی بہادری دکھائی اور خطے میں قیام امن کیلئے کئی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی طلبہ کو پاکستان سمیت خطے میں قیام امن کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور بڑی بہادری کیساتھ یہ جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا پاکستانی نوجوان ہر شعبے میں متحرک کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوان ہی ملک کے مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی طلبہ کو پاکستان، خطے میں قیام امن سے متعلق کوششوں اور پاکستان سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا جبکہ امریکی طلبہ نے پاکستان کے پہلے دورے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی طلبہ نے لاہور، وادی ہنزہ، ریمانڈ ڈپو مونا اور اسلام آباد کا دورہ کیا اس دوران کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے نوجوان مستقبل کے رہنما ہیں۔ ان کا کردار ہر شعبے میں اہم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کی نوجوان نسل کی بہادری کو جاتا ہے۔ نوجوانوں کا کردار ہر شعبہ میں اہم ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں کا قومی سطح پر ہر قسم کی ترقی میں بھی اہم کردار ہے۔
آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...