نوابشاہ/ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) سابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ 2013ءمیں آر او الیکشن نے ہمیں پنجاب میں جیتنے نہیں دیا، جمہوریت کے مفاد میں 2013ءکے الیکشن کو تسلیم کیا تھا، سونامی کراچی سے شروع ہو کر خیبر پی کے میں ختم ہوگئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی حکومت ڈیڑھ سال میں ختم ہونے والی تھی، حکومت ختم ہوتی تو کرسیوں کا گیم شروع ہو جاتا، وقت آنے پر میاں صاحب سے حساب لیں گے، ان میں عقل نہیں۔ میاں صاحب بھی اپنے گُر آزمائیں، ہم بھی آزمائیں گے۔ سب کو حق حاصل ہے، اگر عمران خان کے ساتھ قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجاتے تو حکومت نہ چلتی۔ الیکشن آنیوالا ہے، پارلیمنٹ میں حساب لیں گے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ایم این اے موہن داس پی پی میں شامل ہوگئے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ نوازشریف 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی بہت بڑی طاقت ہے جس کی لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنما عامر حسن سے گفتگو میں زرداری نے کہا نوازشریف کو بار بار بچایا لیکن وہ سدھر نہ سکے، ہماری پیٹھ میں چھرا ہی گھونپا ہے، جمہوریت اور ملک کیلئے نہیں صرف اپنی ذات کے لیے سیاست کرتے ہیں۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ نوازشریف ٹھیک ہوجائیں اور جمہوری سیاست کریں۔
زرداری