گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپیئن حسن سردار نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف مسلسل پانچ میچ ہارنے کے بعد پریشر والی میچ برابر کرنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے آخری بار۔چودہ منٹ بھارت کے ہاف میں کھیلے۔ تمام ٹیم مینجمنٹ نئی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کے ردھم کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے میچز میں کامیابیاں سمیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔