سرگودھا (نامہ نگار)سٹی پولیس کے ہاتھوں پی اے ایف کالونی کے نوجوان کی موت جوڈیشل انکوائری میں ثابت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رپورٹ ڈی پی او، آئی جی پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادی، تفصیلات کے مطابق پی ایف کالونی کا عزیز الرحمان 22 نومبر 2017ء کو لاپتہ ہوگیا تھا دو دن بعد اس کی تشدد زدہ نعش ہسپتال کے مردہ خانہ سے ملی تھی جہاں متوفی کے بھائی حبیب الرحمان کو پتہ چلا کہ اس کے بھائی کی موت سٹی تھانہ پولیس کے تشدد کے باعث ہوئی۔ متوفی کے بھائی نے عدالت میں جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے درخواست بھی دی جس پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا تھا۔