جبہہ النصرہ اور داعش میں شمولیت فرانس کے دو باشندوں کو 15 برس قید

Apr 08, 2018

پیرس (این این آئی)پیرس میں ایک فوجداری عدالت نے دو فرانسیسی شہریوں کو شام جا کر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے الزام میں 15 برس قید کی سزا سنادی ۔ ملزمان کو اس قید کی مدت کا دو تہائی عرصہ لازمی طور پر پورا کرنا ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق 23 سالہ منیر دیوارہ اور 22 سالہ روڈریگ کنوم پر الزام تھا کہ ان دونوں نے 2013ء میں 28 مئی سے 12 اگست تک کا عرصہ شام میں گزارا۔ اس دوران انہوں نے پہلے جبہ النصرہ تنظیم اور پھر اس کے بعد داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

مزیدخبریں