جھنگ، کھیوڑہ: نمائندہ نوائے وقت سمبڑیال ذیشان بٹ قتل کیخلاف صحافیوں کی احتجاجی ریلیاں

جھنگ/ کھیوڑہ / سیالکوٹ (نامہ نگاران) پریس کلب جھنگ کے صدر یونین آف جرنلسٹس لیاقت شام،صدر پریس کلب لیاقت علی انجم ،سابق چیئرمین سینئر صحافی الحاج خواجہ محمد شہباز تبسم معصومی ،فنانس سیکرٹری پریس کلب حاجی محمد بلال نمائندہ وقت نیوز ،محمد معصوم احمد ،دیگر عہدیداران اور صحافیوں کی طرف سے سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل کے خلا ف پریس کلب میں تعزیتی اجلاس اور پریس کلب سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں فرض کی ادائیگی کے دوران قتل ہونے والے صحافی ذیشان اشرف عرف شانی بٹ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔دعا کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ سے زائد کا وقت گزر گیا مگر پولیس ذیشان بٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ملزمان کی عدم گرفتاری افسوسناک ہے اور وہ اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ملک بھر کے صحافی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملزمان منطقی انجام تک نہیں پہنچ جاتے۔ علاوہ ازیں صحافی ذیشان بٹ کے قا تلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان، قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یونس شہباز جنرل سیکر ٹری،ذیشان بٹ ہمارا صحافی بھائی تھا اور ہم بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔گذشتہ روز تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے زیر اہتمام محمدی چوک سے لیکر کشمیر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔تحصیل بھر سے صحافیوں نے شرکت کی انھوں نے ذیشان شہید کے پینا فلیکس اور کتبے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔کشمیر چوک میں خطاب کرتے کیا۔ جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے کہا کہ اس سانحہ میں پولیس کی روایتی سستی بھی شامل ہے۔ تحصیل الیکٹرانک میڈیا کے صدر ملک نیئر اعوان نے کہا کہ ذیشان بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ایکشن کمیٹی کے چیئر مین اسد بخاری نے کہا کہ صحافیوں کو تحفط فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔آخر میں جنرل سیکر ٹری یونس شہباز نے قرار دار پیش کی کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ دوسری طرف سیالکوٹ میں یونین کونسل بیگوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین عمران عمرانی اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے روزنامہ نوائے وقت کے رپورٹر ذیشان اشرف بٹ کے قتل کے واقعہ کے بعد بارہ روز گزر جانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ہیں لیکن پولیس کے چھاپے جاری ہیںا ور ملزمان کو پناہ دینے والے دومزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم چیئرمین اور اس کے ساتھیوں کی اسلحہ ، شراب کے ہمراہ عیاشیاں کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں ۔تھانہ بیگووالہ کے قریب یونین کونسل میں ہونے والے قتل کے اس واقعہ کے مرکزی ملزم چیئرمین یونین کونسل عمران عمرانی اور اس کے دوستوں کی آتشیں اسلحہ ، شراب سے عیاشیاں کرنے کی تصاویرسامنے آئی ہیں ہیں جن میں چیئرمین یونین کونسل عمران عمرانی اور اس کے دوستوں کے کردارپر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن امجد قریشی کی سربراہی میں خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے بعد درجنوں مقامات پر چھاپے مار کر چالیس سے زائد ملزمان کے رشتہ داروںا ور دوستوں کو گرفتار کیا ہے اور دومقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن مرکزی ملزم چیئرمین یونین کونسل عمران عمران اور اسکا ہمراہی ملزم ذیشان پولیس کاگھیرا توڑ کر فرار ہوگئے ہیں اور پولیس نے پناہ دینے والے دوملزمان ساجد علی اور الیاس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...