افغانستان میں فضائی حملہ، داعش کا اہم کمانڈر قاری حکمت ہلاک

Apr 08, 2018

مزارشریف (اے ایف پی) افغان اور امریکی فورسز نے طالبان اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔ صوبہ جائوز جان میں ایک ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔ داعش کے اہم کمانڈر قاری حکمت مارے گئے۔ مشرقی ننگرہار اور جائوزجان میں دہشت گرد تنظیم نے اثرورسوخ بڑھایا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ضلع درزاب میں مارا گیا۔ اسے مولوی حبیب الرحمن کی جگہ تنظیم کا اہم عہدہ دیا گیا۔ وہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ صوبائی گورنر لطیف عزیزی کے مطابق امریکی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوا ہے۔

مزیدخبریں