کشمیری دہشت گردی میں ملوث نہیں، شوپیاںسانحہ کے بعد پورا ملک متحد ہو گیا: مسعود خان

مظفر آباد (این این آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ معصوم کشمیری کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں، شوپیاںکے المناک سانحہ کے بعد پورا ملک متحد ہو کر سامنے آ گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات کو مفصل طریقے سے مرتب کر کے مشاورت سے نقاط پر عملدرآمد کیا جائے۔ مسعود خان نے یہ بات وزیراعظم ہائوس میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے موقع اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے جس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما بھی اس میں شریک تھے۔ صدر آزاد جموںوکشمیر نے حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ان مشکل ترین حالات میں بھی تحریک آزادی کی مشعل کو تھامے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...