اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے سے متعلق اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ لوئر دیر کا ایک اعتراض درست قرار دے دیا گیا۔ عام انتخابات 2018 کے لئے مجوزہ حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر سماعت کے بعد الیکشن کمشن نے 9 میں سے 5 اضلاع پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمشن نے صوابی، مردان، نوشہرہ، سوات، چترال، لوئر دیر، اپردیر، بونیر اور شانگلہ پر دائر 69 اعتراضات کا جائزہ لیا تھا۔ الیکشن کمشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے کے اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ لوئر دیر کا ایک اعتراض درست قرار دیا۔ اوچھ کو پی کے 14 سے نکال کر پی کے 15 جبکہ اوٹی گرام کو پی کے 15 سے نکال کر پی کے 14 میں شامل کر لیا گیا۔ اپردیر اور شانگلہ کے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے۔ صوابی، مردان، نوشہرہ اور سوات پر محفوظ فیصلہ پیر کو سنائے جائے گا۔
ا لیکشن کمشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے پر اعتراضات مسترد کردیئے
Apr 08, 2018