ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سٹلائٹ سکولوں کے مستقبل پر چھائے ہوئے بادل چھٹنے لگے امریکی این جی او سے معاہد ہ طے پاگیا بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ان علاقوں میں سٹلائٹ سکول قائم کئے تھے جہاں آباد ی زیا دہ تھی اور سرکاری سکول نہیں تھے مگران سکولوں کیلئے فنڈز نہیں رکھے گئے تھے فوری طور پر این ایس بی فنڈز سے اخراجات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اب امریکی این جی او سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس پراجیکٹ کیلئے فنڈز دستیاب ہوسکیں گے۔