جرمنی: ڈرائیور نے وین ہجوم پر چڑھا دی‘ 2 ہلاک‘ 20 زخمی‘ اپنی زندگی بھی ختم کر لی

برلن (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) جرمنی کے شہر میونسٹر میں ڈرائیور نے وین ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد وین ڈرائیور نے خودکشی کر لی۔ شہری مارکیٹ ٹاؤن میں ریسٹورنٹ کے ٹیرس میں کھانے کے لئے جمع تھے کہ ان پر وین چڑھا دی گئی۔ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق ملزم جرمن شہری‘ ذہنی مریض تھا اور ماضی میں خودکشی کی کوشش کر چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے انہیں کوئی اشارہ نہیں ملا کہ واقعہ میں داعش ملوث ہے۔ ملزم جینس آر نے خواہش ظاہر کی تھی اس کی موت کی طرف زیادہ سے لوگ متوجہ ہوں مرکل نے کہا کہ اس واقعہ سے وہ ہل کر رہ گئی ہیں۔ روس اور فرانس کے صدور نے مرکل کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...