پسرور: ڈاکٹروں کی طرف سے مردہ قرار دیئے جانیوالے نوجوان نے گائوں پہنچنے پر سانس لینا شروع کردی ‘دوبارہ ہسپتال لانے پر ثقلین شاہ انتقال کرگیا

پسرور(نامہ نگار) نواحی گائو ں کمالپور چشتیاں سے تعلق رکھنے والے محنت کش ثقلین شاہ موضع چرونڈ کے قریب ایک کنٹرول شیڈ پولٹری فارم پر مزدوری کررہا تھا کہ اس دوران اس نے پانی پینے کے لیئے الیکٹرک موٹرکو آن کرنا چاہا تو اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ریسکیو 1122کے عملہ نے تحصیل ہیڈلوارٹر ہسپتال پسرور پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کو واپس گائوں لے جایا گیا تو اس نے سانس لینا شروع کردیا جس پر اہل دیہہ اسے فوری طور پر دوبارہ ہسپتال لائے تو ڈاکٹر ز نے انہیں بتایا کہ ثقلین شاہ کا انتقال ہوچکا ہے۔متوفی ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل امین شاہ کا بیٹا اور اسکی عمر17سال تھی۔ متوفی کو نمازجنازہ کے بعد گائوں کمال پور چشتیاں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...