گندم کی اجرائی قیمت میں 25 روپے من کمی‘فلور ملز نے بھی 20 کلو آٹا تھیلے میں 20 روپے کا اضافہ واپس لے لیا

Apr 08, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم کی اجرائی قیمت میں فی من 25روپے کمی کے بعد فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا۔ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے گندم کی فی اجرائی من قیمت 1275 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے فی من مقرر کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد فلور ملز نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافے کر دیا تھا جو 750روپے سے بڑھ کر 770 روپے کا ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں