لاہور (این این آئی) شاہراہ قائداعظم پر واقع تمام اہم عمارات و تنصیبات بشمول پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس، لاہور ہائی کورٹ، 90شاہراہ قائداعظم اور سٹیٹ بنک پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات کے پیش نظر ہر قسم کے جلسے، جلوس، احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں وغیرہ پر فوری طور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ لاہور پر میاں میر پل تا چوک استنبول، ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ پابندی چھ ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔