اسلام آباد (اے ایف پی) پوپ فرانسس کو اجرک پیش کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر ڈینیل بشیر نے کہا کہ پاکستان کے اندر اقلیتوں پر تشدد سے دل دکھی ہے اور ملاقات کے دوران پوپ کو آگاہ کردیا ہے۔ پوپ نے جواب میں کہا کہ وہ روزانہ پاکستان میں امن کی دعا کرتے ہیں۔ ڈینیل نے ویٹی کن میں گزشتہ ماہ یوتھ کانفرنس کے دوران پوپ کو اجرک پیش کی تھی اور سیلفی بنوائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔