وفاق کو گریڈ 21 اور 22 کی اہم سیٹوں پر افسروں کی کمی کا سامنا

اسلام آباد (مسعود ماجد سید/ خبرنگار) وفاق میں گریڈ اکیس اور بائیس کے اہم ترین 13 عہدوں پر افسروں کی کمی کا سامنا، بیشتر وفاقی سیکرٹریوں کے عہدوں پر کم گریڈ کے ایڈیشنل سیکرٹریوں سے گزارہ چلایا جارہا ہے۔ تازہ معلومات کے مطابق اس وقت امور اقتصادی ڈویژن، پانی و بجلی، پٹرولیم، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریوں اور سپیشل سیکرٹریوں سمیت چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی، وفاقی ٹیکس محتسب، چیف کمشنر اسلام آباد کے اہم عہدے اپنے انتظامی سربراہان سے محروم ہیں۔ وفاقی سیکرٹری امور اقتصادی ڈویژن کا عہدہ خالی ہونے سے یکم مارچ 2018 سے وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری سید غضنفر عباس جیلانی وزارت کے تمام امور کو دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کے سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری پانی و بجلی، سپیشل سیکرٹری پٹرولیم، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی، سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمشن، ایم ڈی نیشنل ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ، ایم ڈی پیپرا، وزیراعظم معائنہ کمشن کے گریڈ اکیس کے تین ممبرز اور چیف کمشنر اسلام آباد کے اہم ترین عہدے عرصہ سے خالی پڑے ہیں۔ اسی طرح سے مختلف وزارتوں میں چار گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکرٹریوں کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں جن میں وزارت تجارت، امور اقتصادی ڈویژن، خزانہ ڈویژن اور منصوبہ بندی و اصلاحات ڈویژن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...