اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر تا ہے۔ سانحہ قندوز میں افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے خواہشمند ہیں۔ کچھ عناصر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں چاہتے، پاکستان خود قندوز جیسے صدمات سے گزر چکا ہے۔