اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم پر توقع سے زیادہ مثبت رسپانس آیا ہے جس پر تنقید بلا جواز ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا حیرت ہے ماضی میں ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے عمران خان اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ایمنسٹی سکیم پر توقع سے زیادہ مثبت رسپانس آیا ہے جس پر تنقید بلا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں اور 30 مئی سے پہلے ان 20 لاکھ افراد کی فہرست دیتے جائیں گے جو ٹیکس دینے کے قابل ہیں۔
حیرت ہے ماضی میں ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے عمران خان مخالفت کررہے ہیں: مفتاح اسما عیل
Apr 08, 2018