ایف آئی اے کا حسین حقانی کیخلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے ر ابطہ

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے امریکہ کے لیے پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کے لیے فرانس میں انٹرپول سیکریٹریٹ سے رابطہ کرلیا۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کے تمام ضروری قوائد اور طریقہ کار کو پورا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن آج فرانس کے شہر لیون کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ انٹرپول کے ہیڈ آفس میں رکن ممالک کے خفیہ اداروں کے سربراہان پر مشتمل سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور حسین حقانی کو میمو گیٹ سکینڈل میں ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپس لانے پر ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔ایف آئی اے کے سینئر حکام نے بتایا بشیر میمن لیون میں اپنے قیام کے دوران ضرورت کے تحت قانونی فرم سے رجوع بھی کریں گے تاکہ سابق سفیر کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا کیس آگے بڑھایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا ایف آئی اے کے سربراہ لیون کے بعد امریکہ کا رخ کریں گے تاکہ معاملہ وہاں متعلقہ حکام کے سامنے اٹھا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...