لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت نے امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے 110 جدید لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے کام شروع کر دیا۔ ان طیارورں کی خریداری پر 15 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ معاہدے کے تحت 85 فیصد طیارے بھارت میں ہی کمپنی تیار کر کے دیگی جبکہ 15 فیصد کو تیار حالت میں بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارتی بحریہ نے طیاروں کی خریداری سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کیلئے تشہیری مہم شروع کی ہے۔ دوسری طرف لاک ہیڈ مارٹن نے طیاروں کی خریداری اور تیاری کیلئے بھارت کی طرف سے گرین سگنل دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔
بھارت نے لاک ہیڈ مارٹن سے 110 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر کام شروع کر دیا، 15 ارب ڈالر خرچ ہونگے
Apr 08, 2018