لاہور(آئی این پی+صباح نیوز ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ کر اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا،چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور زیر تعمیر زیرزمین سڑک کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو چیف جسٹس مختلف مقدمات اور از خود نوٹسز کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے عدالت کے باہر اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔ چیف جسٹس گاڑی سے اتر کر سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور انہوں نے زیرزمین سڑک کے زیر تعمیر حصہ پر کام کا جائزہ بھی لیا۔منصوبے کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے سڑک پر موجود گرد اور مٹی کے ڈھیروں کے حوالے سے بھی دریافت کیا اور کہا کہ صفائی کب تک ہو جائیگی۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ صفائی کا عمل جلد شروع ہو جائیگا۔
چیف جسٹس کا گاڑی سے اتر کر اورنج لائن ٹرین منصوبے کا جائزہ، اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی
Apr 08, 2018