امریکی معاون نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں، امریکاپاکستان سے بات چیت میں پیچھے نہیں ہٹ رہا،پاکستان سے بہت مخلصانہ بات چیت جاری ہے۔بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کو دیئے گے انٹرویو میں ایلس ویلز نےکہاکہ امریکاپاکستان سے بات چیت میں پیچھے نہیں ہٹ رہا،پاکستان سے بہت مخلصانہ بات چیت جاری ہے۔ایلس ویلز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی حکومت کے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف اقدامات مثبت ہیں۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔
کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں:امریکہ
Apr 08, 2018 | 18:25