عبادت گاہوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں۔ حالیہ عشروں میں دنیا بھر میں متعدد مساجد، گرجائوں، گوردواروں اور مندروں کو خون میں نہلایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی مساجد میں 50 مسلمانوں کے قتل کی بہیمانہ واردات کی اہمیت اُس انوکھے کردار کی وجہ سے ہے، جو وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے ادا کیا۔ متاثرین کے ساتھ والہانہ اظہار تعزیت۔ پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن حکیم، السلام علیکم کی پکار، حدیث نبویؐ کا حوالہ اور آذان کا آن ائیر جانا، ایسے چینجرز ہیں جنہیں دنیائے اسلام نے بے حد سراہا۔
ہمارے بعض دوست انہیں قبول اسلام کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس سے کیا ہو گا؟ کچھ بھی نہیں۔ ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں ایک اور فرد کا اضافہ ، اور بس ، جیسنڈا کی آواز پر آپ اس لیے چونکے ہیں، اور اس نے آپکو اس لیے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے کہ اسلام کی عظمت و حقانیت کا اظہار ایک غیر مسلم کی زبان سے ہوا ہے۔ دوسروں کو مسلمان بنانے سے بہتر نہیں کہ ہو گا کہ ہم خود ہی مسلمان بن جائیں؟
آئیے مسلمان ہو جائیں
Apr 08, 2019