اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس جلد شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 اپریل جبکہ سینیٹ کا اجلاس پندرہ اپریل کو متوقع ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے شروع ہو گا جبکہ سینیٹ کا اجلاس پندرہ اپریل کو طلب کئے جانے کی تجویز ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات 2018ء میں دھاندلی کی تحقیقات شروع نہ ہونے کا معاملہ انہی اجلاسوں میں اٹھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے سینٹ کا 15 اپریل کو ہو گا
Apr 08, 2019