گرمی بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال 26 سو میگاواٹ، 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع

لاہور +اسلام آباد(نیوز رپورٹر + آئی این پی)گرمی میں اضافے کے بعد ملک میں بجلی کا خسارہ 26سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور کی لیسکو کمپنی کا شارٹ فال 490 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لاہور کے مضافات میں چارگھنٹے کے لیے بجلی بند رہی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو لائن لاسز فیڈرز کے حساب سے لوڈ شیڈنگ کرے گا۔ وزارت پاور نے تین سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے، جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں وہاں اسی تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہو رہی ہے۔ اتوار کو ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعداد و شمار کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمرایوب خان نے کہا کہ کل سسٹم ڈیمانڈ 14840 میگاواٹ ہے جبکہ سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار 17100 میگاواٹ ہے ، جبکہ شارٹ فال زیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر اسی تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...