پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے کے شہر مانسہرہ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس ٹریننگ سنٹر میں خاتون بطور پرنسپل مقرر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بطور پرنسپل مقرر کی گئی خاتون سونیا شمروز 18 گریڈ افسر ہونے کیساتھ ساتھ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے بھی ہیں سونیا کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مقرر ہونا ان کے اور خاندان کیلئے بے حد فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا یہ میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔