ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کو پاگل پن قرار دے دیا

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کو پاگل پن قرار دے دیا اور کہا کہ ہمیں بھارت سے تجارت میں 800ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو بھارت سے آزاد تجارت بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے نہیں چلے گا آپ اپنی ایک چیز بیچنے کیلئے ہم سے سو فیصد سے زائد ٹیکس کی مد میں لیتے ہیں اور ہم اسی چیز کو آپ کو بغیر کسی ٹیکس کے فروخت کر دیتے ہیں۔ اس طرح کی فری تجارت کسی طور پر امریکہ کے حق میں نہیں ہو سکتی ہے، ہم اس تجارت کو ہرگز اس طرح نہیں چلنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...