غالب مارکیٹ میں وکلاء آپے سے باہر، ٹریفک وارڈنز پر تشدد

لاہور( نامہ نگار)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی پر روکنے سے وکلاء آپے سے باہر ہوگئے اور دو ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا جاتا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میںجیل روڈ کے قریب بغیر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون استعمال کرنے پر ٹریفک وارڈنز نے کار سوار وکلاء کو روکا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔ وکلاء نے ٹریفک اسسٹنٹ رمضان کی وردی پھاڑ دی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ وکلاء نے سینئر وارڈن نعیم کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ سی ٹی او کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا ہے۔جس پر وارڈنز نے تشدد کرنے والے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست دی ہے جبکہ پولیس نے وکلا ء کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن