ہری پور (صبا ح نیوز) افغان کیمپ پنیاں میرا کے علاقہ سے دس سالہ نامعلوم بچے کی دس دن پرانی مسخ شدہ نعش برآمد، بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا شناخت ممکن نہیں ہو سکی ورثاء کی تلاش جاری پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ چوکی پنیاں افغان مہاجرین کیمپ میرا کے قریب کھیتوں میں ایک بچے کی لاش پڑی ہے پنیاں چوکی پولیس نے اطلاع پا کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی نعش چوکی پنیاں کے قریب کھیتوں سے ملی ہے جس کی عمر دس سال کے قریب ہے اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تاہم پنیاں چوکی پولیس کے مطابق نعش کی پوسٹ مارٹم آنے کے بعد ہی حتمی رپورٹ درج کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی خان پور کے علاقہ مارچ آباد سے سات سالہ بچے راجہ عمر کی زیادتی کے بعد گلہ میں پھندا لگی لاش کچہرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تھی۔