بصیرپور: چھت پر ٹینٹ لگاتے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق‘ 3 زخمی

بصیر پور+ اوکاڑہ (نامہ نگاران) ہائی وولٹیج لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین بری طرح جھلس گئے۔ مقامی کیٹرنگ سروس کے مزدور شہری کے گھر کی چھت پر تقریب کیلئے ٹینٹ لگارہے تھے کہ انکے ہاتھوں میں پکڑا ہوا آہنی راڈ قریب سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج لائن سے چھوگیا جس کے نتیجہ میں زبردست جھٹکا لگنے سے فرید موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ طاہر امین، بوٹا اور بشارت کو جھلسنے کے باعث مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے طاہرکو لاہور ریفرکر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن