سعودی عرب سے ڈی پورٹ مزید 130 پاکستانیوں کی ملتان ایئرپورٹ پر آمد

ملتان (صباح نیوز) سعودی عرب نے مختلف کیسز میں ملوث ایک سو تیس پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ہے، ڈی پورٹ افراد کو ملتان ایئرپورٹ لایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائن کے ذریعے جدہ سے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ لایا گیا، جہاں انہیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لیا اور تمام افراد سے مکمل چھان بین کے بعد انہیں اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل اٹھائیس مارچ کو بھی وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب نے مختلف چھوٹے الزامات میں گرفتار اڑتالیس پاکستانیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیجا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...