پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل

اسلام آباد ( آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ہونے والے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ، زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے محفوظ رکھنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے ’’کلائیمیٹ سمارٹ ایگری کلچر‘‘ ضروری ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں اضافہ اور شہروں کے پھیلائو سے زیر کاشت رقبہ میں کمی ہو رہی ہے، اس لئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے، غذائی تحفظ اور خوراک کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بہتر فارم مینجمنٹ ، کھادوں کے درست استعمال کے علاوہ گرمی او خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرنے والی فصلوں کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں ہوتا ہے رپورٹ کے مطابق کلائیمیٹ سمارٹ ایگری کلچر پر دنیا بھر میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ زرعی پیداوار اور ا?مدنی میں اضافے کو یقینی بنایا جاسکے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارشوں کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث زرعی مقاصد کیلئے دستیاب پانی میں کمی سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ا?بپاشی کے پانی کے ضیاع پر قابو پا کر اور بیماریوں ، خشک سالی وغیرہ کے خلاف بھرپور مزاحمت کے حامل بیجوں کی کاشت اور کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال کو یقینی بنا کرغذائی عدم تحفظ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...