شوگرملزکے بجائے ہول سیلرزکیخلاف کارروائیاں سمجھ سے بالاترہیں:طاہرثقلین بٹ

Apr 08, 2019

لاہور( سٹاف رپورٹر )مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے سٹاک چیک کرنے کی بجائے چھوٹے ہول سیلرز کیخلاف کارروائی سمجھ سے بالا تر ہے۔جس سے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ نے حکومتی کارروائیوں کے خلاف منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو دو ماہ قبل تجویز پیش کر چکے ہیں کہ شوگر ملوں کے سٹاک کو چیک کیا جائے لیکن ہماری اس تجویز کو نظر انداز کیا گیا۔

مزیدخبریں