انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیوالوں کی تعداد18 لاکھ سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے:میاںسلیم

Apr 08, 2019

لاہور ( سٹاف رپورٹر )انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز ہونا خوش آئند ہے ۔ FBR مزید آسانیاں پیدا کرے یہی تعداد 4گنا ہو سکتی ہے ۔میاں سلیم نے کہاکہ FBR ٹیکس پیئرزکیلئے جتنی نرمی اور آسانی پیدا کرے گا اور ٹیکسز کی تعداد ٹیکس کے ریٹ میں کمی کریگا ٹیکس ریونیو میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکس پیئرز اور ریونیو میں بہت زیادہ کمی آئی ۔

مزیدخبریں