لاہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیںاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوںاورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈائون کا حکم دیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوا ن ہیلپ لائن 15 پر موصول1206کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے1کار،44 موٹر سائیکلیں،4موبائل فونز اور30ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14پسٹلز،7میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔ ملزمان کے قبضہ سے1 کلو سے زائد چرس اورشراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1290 افراد کی مدد کی۔دوران پٹرولنگ899 گاڑیوں،2لاکھ18ہزار سے زائد موٹر سائیکلوںاور1 لاکھ 21ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ812موٹر سائیکلوں اور186اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔