مالدیپ: سابق صدر نشید کی پارٹی 2 تہائی اکثریت سے الیکشن جیت گئی

Apr 08, 2019

مالے (نیٹ نیوز) مالدیپ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے سابق صدر محمد نشید نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کی خاطر وسیع تر اصلاحات کریں گے۔ اکاون سالہ نشید پانچ ماہ قبل ہی جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس پہنچے تھے اور ان کی سیاسی پارٹی ایم ڈی پی ملکی پارلیمان دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ پارلیمانی الیکشن کے ایک دن بعد بروز اتوار دارالحکومت مالے میں انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ایک مستحکم حکومت قائم کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں