عقیدہ ختم نبوت پراسلام کی عظیم الشان عمارت استوارہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 14ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس فیصل روڈ کریم پارک لاہور میں منعقد ہوئی کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرپرست مولانا مفتی محمدنعیم الدین ، خطیب مرکز ختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر، ایم پی اے میاں مرغوب احمد ، مولانا شاہنواز فاروقی،مولانا عبدالنعیم، قاری مومن شاہ، قاری محمدادریس طارق، قاری محمداقبال، قاری غلام نبی قاری محمدعمران چشتی، مولانا علامہ محمدعارف دینپوری ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محمدمیاں ،مولانا اسامہ سالم، قاری فاروق عباسی سمیت کثیرتعداد میں علماء ،قراء اور عوام الناس نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔ عقیدہ ختم نبوت میں معمولی سی لچک یا نرمی انسان کو بلندی سے اٹھا کر کفر کی پستی میں پھینک دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن