لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل پر حکمرانوں کی عدم توجہی سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ گندم کی آمد ہے مگر اس حوالے سے حکومتی ٹھوس اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے۔ حکومت گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرے۔ شعبہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کرنے سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ زراعت اس ملک کی معیشت میں 70فیصد تک اپنا کردار ادا کرتی ہے مگر المیہ یہ ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ افراد ہی سب سے زیادہ کسمپرسی کا شکار ہیں ۔
کاشتکاروں کے مسائل پرحکمرانوں کی عدم توجہ سے مایوسی پھیل رہی ہے:امیرالعظیم
Apr 08, 2019