انٹر بینک مارکیٹ :ڈالر کی قیمت میں 9 پیسےکمی

Apr 08, 2019 | 15:06

ویب ڈیسک

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو پیسے کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں نو پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نو پیسے کمی کے بعدایک سو اکتالیس روپے تیس پیسے ہوگئی ہے۔گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک سو اکتالیس روپے انتالیس پیسے پر بند ہوا تھا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو بیالیس روپے اسی پیسے رہی۔

مزیدخبریں