لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل گورنمنٹ کالج منکیرہ کے کمسن بیٹے کے اغوا کے ملزم رشید علی کو شک کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عمر قید کی سزا، جائیداد ضبطی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دیدی۔انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے ملزم رشید علی کو دسمبر 2014 میں سزا سنائی تھی۔دورکنی بنچ نے ملزم کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مغوی کمسن بچہ اغوا کار کو شناخت نہیں کرسکتا۔گواہان کے متضاد بیانات سے واقعات میں شک پیدا ہوا۔