سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا نے سرگودھا ریجن کے دو اضلاع میانوالی اور بھکر کا دورہ کر کے علاقوں میں قائم قرنطینہ سنٹرز کا معائنہ کیا اور متعلقہ پولیس افسران کے اجلاسوں کی صدارت کی اور دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے نفاذ کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی ضرورت پر زور یا۔دریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم اورحالیہ دفعہ 144 کے نفاذ، لاک ڈاؤن کی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔اس موقع پرآر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے تھانہ صدرمیانوالی کا وزٹ کیا۔ تھانہ کا ریکارڈ،آن لائن ریکارڈ،ڈس انفیکشن روم، حوالات کی صفائی چیک کی۔
آر پی او میانوالی اور بھکر کا دورہ، قرنطینہ سنٹرز کا معائنہ کیا
Apr 08, 2020