رائے اور نیازی میڈیکل کالج میں فوری فیلڈ ہسپتال بنانے کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں رائے میڈیکل کالج او ر نیازی میڈیکل کالج میں ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جہاں کرونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ او رآئسولیشن وارڈ بنائے جائیں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ ‘ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ریاض ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر ‘ پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم ‘ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر فاروق حیدر عزیز او رپی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو فیلڈ ہسپتال میں افرادی قوت سمیت دیگر تمام انتظامات فوری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال او رسرگودہا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں ‘ نرسز او رپیرا میڈیکل سٹاف کے تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگانے کے احکامات جاری کئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...