ٹنڈو جام، نواب شاہ کے منتخب چیئرمین، کونسلرز نے راشن فہرستیں مسترد کر دیں

نواب شاہ /ٹنڈوجام(نامہ نگاران )نواب شاہ بیوروپورٹ عاطف ابڑوکے مطابق ضلع نواب شاہ انتظامیہ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے معاملے پرکئی کونسلرزنے اعتراض اٹھادیئے ،کونسلرڈاکٹرنعیم العارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے متنخب ارکان کواعتمادمیں نہیں لیا جارہا ہے اورنہ ہی اجلاس میں طلب کیا گیا انہوں نے کہاکہ خودسے رابطہ کرنے پر پہلے دو سو مستحقین کی فہرست طلب کی گئی جوگھٹتے گھٹتے تیس، چالیس تک آگئی مگرہنوزبات صرف فہرستوں تک ہی محدودہے بلدیہ نواب شاہ کے چیئرمین کی جانب سے مثبت اقدامات نظرنہیں آرہے ڈاکٹرنعیم عارفین کامزیدکہناتھاکہ راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے سرجوڑکربیٹھنے کے بجائے منتخب کونسلرز پراعتمادکرتے ہوئے عملی کامنطقی انجام تک پہنچائے اس سے پہلے کے لوگ بھوک سے تنگ آکرکوئی بڑااقدام نہ کربیٹھیں انہوںنے کہاکہ لوک لاک ڈاون کے دوران کوروناسے نہیں لگتابھوک سے مرجائیں گے دھاڑی دارطبقہ عزت سے روزگارچاہتاہے انہیں دردرکابھکاری بنادیاہے جبکہ راشن کے حصول کے لئے دردر پھرنے والے افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی روز سے سندھ حکومت کے اعلان کردہ راشن کے لئے کونسلروں اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے دروازوں کے چکر کاٹ رہے ہیں نہ ہی راشن ملتاہے اورنہ کوئی ملنے کوتیار ہے ہم سے تفصیل لیکر ہمیں گھروں پر راشن پہنچانے کاکہاتھا ہم دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کئی افراد نے الزامات عائد کرتے ہوئے بتایاکی پیپلز پارٹی کے ورکر زرات کی تاریکی میں من پسند افراد کے گھروں میں راشن پہنچارہے ہیں اوراپوزیشن کونسلرزکے علاقوں میں کوئی راشن دینے کو تیا رنہیں ہے غریب بستیوں کے مکین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ، متاثرین نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ،ٹنڈوجام سے نامہ نگارکے مطابق لاک ڈاون کے سبب پیدا ہونے صورتحال کی وجہ سے حکومت سندھ نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کونسلرز اور منتخب نمائندہ سے ایسے افراد کی لسٹ طلب کی تھی جن لاک ڈاون سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں یہ لسٹ تقریبا ساڑھے چھ ہزار پر مشتمل تھی جو تعلقہ یہی حیدرآباد کے مختیار کے کو دی گئی تھی جنھوں نے مداد دینے کے لیے اپنے آفس میں میونسپل کمیٹی اور کونسلرز کا اجلاس طلب کیا اور انھیں بتایا کہ ٹنڈوجام میں مستحق افراد کی امداد کے لیے صرف دوسو بیگ امدادی بھیجے گئے ہیں جس پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر خان محمد تالپور کونسلرز عمران راجپوت کونسلر توفیق راجپوت کونسلر عبدالعزیز کھوکھر سمیت دیگر کی تعلقہ مختیار سے شدید تلخ کلامی ہوئی اور انھوں نے کہا کہ یہ امداد نہیں مستحق افراد کے ساتھ مذاق ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام میر خان محمد نے اس مداد کو لینے سے انکار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا انھوں نے کہا وہ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کریں گے جب کہ کونسلر عمران راجپوت کا کہنا ہے حکومت کو خود سوچنا چاہیے کہ ڈھیڑلاکھ کی آبادی کے علاقے سے صرف ہم نے چھ ہزار کی لسٹ بھیجی تھی اور انھوں نے اس کے جواب میں دوسو بیگ امدادی بھیج دیئے یہ نہایت افسوسناک صورتحال ہے اور اپنے دعووں کے بر خلاف ہے جو حکومت سندھ کر رہی ہے انھوں نے جب تک حق دار کو حق نہیں مل جاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے سیلاب کی امداد کی طرح غریبوں یہ امداد ہم کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...