ٹنڈوجام(نامہ نگار) جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے رکن اور پنجابی گوٹھ کے نائب ناظم حاجی انور طویل علات کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد جنرل سیکرٹری راو طارق عبدالمجید انصاری طاہر اسامہ اعجاز احمداور سلیم کے کے سمیت جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے دیگر رہنماوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحیقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔