مراعات نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرزکااحتجاج

حیدرآباد ( نامہ نگار )سندھ میں ڈاکٹروں کو کورونا سے بچائو کی کٹس، رسک الئونس اور دیگر مراعات نہ دئے جانے کے خلاف ڈاکٹروں نے اپنا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری رکھا۔ پی ایم اے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پیر منظور علی اور دیگر عہدہ داروں کے مطابق صوبے کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کرونا سے فوت ہونے پر یوم سیاہ منایا اور بلوچستان کے ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اور میڈیکل عملے کی تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہ کرنے، ڈاکٹوں کو سیفٹی کٹس مہیا کرنے سمیت دیگر مطالبوں کے تحت پر امن احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن