حیدرآباد،نجی اسکولز، کالجز نے کوریئر کے ذریعے فیس کے چالان ارسال کردئیے

حیدرآباد ( نامہ نگار )حیدرآباد میں نجی اسکولوں اور کالجوں نے والدین کو کوریئر کے ذریعے فیس کے چالان ارسال کر دیئے ،حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں قائم تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے اسکول کے حوالے سے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، اسکول کے طلبہ کو ماہ مارچ اور اپریل کی فیس کے چالان جاری کر دئے گئے ہیں ۔ کچھ تعلیمی اداروں نے کوریئر سروس کے ذریعے فیس کے چالان طلبہ کے گھروں پر بھجوادئے ہیں جبکہ متعدد اسکولوں کی جانب سے موبائل فون کے ذریعے فیس کے چالان کے اجراء کی اطلاع دیتے ہوئے فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بچوں کے والدین بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں، والدین نے حکومت سندھ سے نجی اسکولوں کی فیس کے بارے میں پالیسی واضح کرنے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرانے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...