ڈینیئل پرل کیس، امریکی سفارتخانہ نے پراسیکیوٹر جنرل سے ملاقات کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس کی اپیل کے معاملہ پر امریکی سفارتخانے نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے ملاقات کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی درخواست پر ڈینیل پرل کیس کے تازہ فیصلے کی نقل ارسال کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے حکومت کو بھی خط لکھ دیا کہ ڈینیل پرل کیس کیلئے ماہر وکیل کی خدمات حاصل کی جائیں جس کا حتمی فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔ اپیل اگلے تین روز تک سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت اور وفاق میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن